اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور ہمسایہ ملکوں کیساتھ بہتر تعلقات ہماری ضرورت ہے،ہمارے دشمن نے ہمیں تنہا کرنیکی کوشش کی،سو دنوں میں ،بھارت،ایران،افغانستان،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،چین،روس ،یورپی یونین،امریکہ اور وسطی ایشیائی ریاستوں کیساتھ کثیرالجہتی سطح پر کامیاب رابطے کئے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کیساتھ نہ صرف تعلقات بحال کئے بلکہ ان ملکوں سے پاکستان کو منفرد پیکج بھی ملا، وزیر اعظم کے کامیاب دورہ چین کے نتیجے میں ہم سی پیک کے اگلے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون تھا،ہے اور رہیگا۔رواں سال کشمیر ڈے بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔