اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کے دوران بھرپور میزبانی پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جو دورہ کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ تھے نے وطن واپسی کے بعد جمعرات کو اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹ پر پیغام میں اپنی نیک تمناﺅںکا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے خاص طور پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے وفد کو کعبة اللہ اور روضہ رسول میں داخل ہونے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہاکہ ” میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں عزت دی اور خانہ کعبہ اور روضہ رسول میں داخل ہونے اور باب توبہ پر نوافل ادا کرنے کا خصوصی موقع فراہم کیا