وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کامشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کے تیسرا اجلاس کے دوران اظہار خیال

79

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے،بھارت سیاسی مقاصد کے لیے کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔یہ بات انہوں نے بدھ کو مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کے تیسرا اجلاس کے دوران اظہار خیٰال کرتے ہوئے کہی۔کونسل کا اجلاس وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، سابق سفراء ، خارجہ سیکرٹریز، ماہرینِ بین الاقوامی امور اور دیگر اراکین مشاورتی کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس میں پلوامہ واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان خطے میں امن و امان کا خواہاں ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی جارحیت کے باوجود جذبہ ء خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو با عزت واپس بھجوایا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان سیاسی مقاصد کے لیے کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔