وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئر مین آرمڈ سروسز کمیٹی کی حیثیت سے سینیٹر جان مکین ہمیشہ پاک …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئر مین آرمڈ سروسز کمیٹی کی حیثیت سے سینیٹر جان مکین ہمیشہ پاک امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں رہے اور خطے میں امنو استحکام کے فروغ کےلئے تعمیری سوچ کی حمایت کی۔پاکستان میں ان کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔