وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے خارجہ پالیسی کی ایڈوائزری کونسل تشکیل دی ہے جو خارجہ پالیسی کے بارے میں غیر جانبدارانہ رائے دے گی۔جمعہ کو کونسل کے قیام کے بعد وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایڈوائزری کونسل انتہائی منجھے ہوئے تجربہ کار افراد پر مشتمل ہے اس میں سابق سفراء اور …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے خارجہ پالیسی کی ایڈوائزری کونسل تشکیل دی ہے جو خارجہ پالیسی کے بارے میں غیر جانبدارانہ رائے دے گی۔جمعہ کو کونسل کے قیام کے بعد وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایڈوائزری کونسل انتہائی منجھے ہوئے تجربہ کار افراد پر مشتمل ہے اس میں سابق سفراء اور فارن سیکرٹری بھی شامل ہیں یہ تمام سفارتکار، اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر اپنی ماہرانہ آراء دیں گے۔اس کے علاوہ ہم نے تدریسی شعبہ سے وابستہ ملک کی نامور یونیورسٹیوں سے وابستہ ماہرین کو بھی شامل کیا ہے تاکہ یہ ماہرین اپنی یونیورسٹیوں میں ہونے والی انتہائی مستند تحقیق کے نتائج سے بھی ہماری خارجہ پالیسی کو فائدہ پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے مسائل جن پر عموماً توجہ نہیں دی جاتی مثلاً قومی وسائل کی تسخیر میں حائل رکاوٹیں، مختلف معاشی مسائل وغیرہ ان پر بھی ہم خصوصی توجہ دیں گے اسی لیے ہم نے بین الاقوامی شہرت کے حامل، نامور عالم، عادل نجم صاحب کو بھی شامل کیا ہے۔