وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں 10 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ، دہشت گرد حملوں کی بھر پور مذمت

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں 10 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گرد حملوں کی بھر پور مذمت کی ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بعض عناصر امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں ،آج کا سانحہ بھی اسی سلسلے کی ایک …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں 10 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گرد حملوں کی بھر پور مذمت کی ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بعض عناصر امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں ،آج کا سانحہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری افواج اور سکیورٹی ادارے دہشتگردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں اور مسلسل جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو آج پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے ۔

مزید خبریں