وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

112

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر ساری دنیا میں بسنے والی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے جس طرح کرتارپور بارڈر کھول کر وسیع القلبی کا مظاہرہ کیا ہے توقع ہے کہ دونوں اطراف بسنے والے کشمیریوں کے میل ملاپ کے حوالے سے بھارت کی طرف سے بھی آسانیاں پیدا کی جائیں گی اور ہمارے مثبت اقدامات کا جواب مثبت انداز میں دیا جائے گا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بھی دنیا بھر میں سکھ برادری کو بابا گرونانک کے جنم دن پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس سال ایک روایتی مبارکباد سے ہٹ کر حکومت پاکستان نے ایک بہت بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ اپوزیشن سمیت پوری قوم اس پر متفق ہے