اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں زلزلہ کے نتیجہ میں ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے زلزلہ متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی وطن عزیز اور اس سلسلہ میں تمام پاکستانیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔