اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر اور ملک کے نامور طبیب ڈاکٹر مصطفی کمال پاشاکے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کے انتقال کی خبر پر دل گرفتہ ہوں۔ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کورونا وبا کے خلاف لڑتے ہوئے خود بھی اس کا شکار ہوئے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کی شعبہ طب میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیر خارجہ نے مرحوم کی مغفرت ،بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔