اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کے غیر قانونی اقدام اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کمی لانے‘ بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کرنے‘ تمام دوطرفہ ارینجمنٹس پر نظرثانی کرنے ‘ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے رجوع کرنے اور 14 …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جاری بحث سمیٹتے ہوئے اظہارخیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کے غیر قانونی اقدام اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کمی لانے‘ بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کرنے‘ تمام دوطرفہ ارینجمنٹس پر نظرثانی کرنے ‘ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے رجوع کرنے اور 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے‘ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا‘ پاکستان کی گلی گلی اور قریہ قریہ سے آواز اٹھے گی کشمیر بنے گا پاکستان‘ پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل‘ سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے صدر کو بھارتی عزائم سے پیشگی آگاہ کردیا تھا‘ آج مقبوضہ کشمیر کی تمام کشمیری قیادت نے بھارت کے اقدام کے خلاف یکجا ہو کر اسے مسترد کیا ہے‘ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنے کی کوشش کی لیکن خود ہی اب اسے بین الاقوامی اہمیت کا حامل مسئلہ بنا دیا ہے‘ نریندر مودی کو کوئی غلط فہمی ہے تو مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اور اپنی فوج ہٹا لے کشمیری عوام بھارت کا شیرازہ بکھیر دیں گے‘ پارلیمنٹ سے مشترکہ قرارداد سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا پیغام جائے گا‘ عالمی تنظیموں اور اداروں کو بھارت کے غیر قانونی اقدام اور جابرانہ ہتھکنڈوں کے استعمال پر خاموش نہیں رہنا چاہیے‘ پاکستان کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھا آج بھی کشمیریوں کے ساتھ ہے‘ کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔








