وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

78
APP98-28 KARTARPUR: November 28 – Foreign Minister Makhdoom Shah Mahmood Qureshi addressing at the groundbreaking ceremony of development of KartarPur Corridor. APP photo by Rana Imran

کرتارپور(نارووال) ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تمام تنازعات کے حل کے لئے بامقصد مذاکرات کرنے چاہئیں، اپنے وسائل بے روزگاری اور غربت کے خاتمے پر لگانے چاہئیں، خطے میں امن کے لئے کرتار پور راہداری طرز پر دیگر اقدامات بھی اٹھانے ہوں گے، کرتار پور راہداری کا مطالبہ کئی دہائیوں سے کیا جارہا تھا ہم بھی چاہتے تھے تاہم پاک بھارت تعلقات نے اسے روکے رکھا، یہ ہماری حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔ بدھ کو کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں اس تقریب میں شرکت پر بہت خوشی ہے، وہ بھارت اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے سکھ بہنوں اور بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بابا گرونانک نے یہاں امن و محبت کی جو شمع روشن کی، رہتی دنیا تک لوگ اس سے مستفید ہوتے رہیںگے۔ انہوں نے کہاکہ بابا گرونانک کے امن وآشتی کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔