اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو ان کی کینیڈین ہم منصب کرسٹیا فری لینڈ نے منگل کو فون کیا اور ان سے آسیہ بی بی کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ نے آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جرا¿تمندانہ فیصلے اور وزیراعظم عمران خان کے مثبت خطاب کو سراہا۔ اپنے کینیڈین ہم منصب سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسیہ بی بی ہماری شہری ہیں اور پاکستان ان کے قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے۔