وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اطالوی سفیر سٹیفے نو پونٹی کورووت سے گفتگو

93
APP07-26 ISLAMABAD: November 26 - Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi meeting with Italian Ambassador H.E. Stefano Pontecorvo at Foreign Office. APP photo by Sadia Haidari

اسلام آباد ۔ 26 نومبر(اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت، دفاع اور ثقافتی شعبوں میں اشتراک کار کو فروغ دینے اور متنوع بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں اطالوی سفیر سٹیفے نو پونٹی کورووت سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ان سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان مختلف شعبوں میں دیرینہ تعاون کو سراہا۔ دونوں اطراف نے علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان ظاہر کیا۔