وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان صوبہ ننگرہار کی مسجد میں بم دھماکوں کی مذمت

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے صوبے ننگرہار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونیوالے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے حملوں میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے افغان صوبے ننگر ہار کی ایک مسجد میں بم دھماکوں میں جانی نقصان پر دکھ …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے صوبے ننگرہار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونیوالے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے حملوں میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے افغان صوبے ننگر ہار کی ایک مسجد میں بم دھماکوں میں جانی نقصان پر دکھ اور فسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد امن کا گہوارہ ہیں مساجد پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔وزیر خارجہ نے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا کی ہے۔

مزید خبریں