اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے "کشمیر سیل" کا تیسرا باضابطہ اجلاس جمعہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سول و عسکری حکام اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیر …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر سیل کا تیسرا باضابطہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے "کشمیر سیل” کا تیسرا باضابطہ اجلاس جمعہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سول و عسکری حکام اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیر خارجہ نے اجلاس کے شرکاء کو اپنے حالیہ دورہ جنیوا اور اس میں ہونے والی اجلاسوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے اطمینان محسوس ہو رہا ہے کہ ہماری کاوشیں بارآور ثابت ہو رہی ہیں ۔دنیا نے جس طرح مقبوضہ جموں و کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا وہ غیر معمولی ہے۔سول سوسائٹی، ہیومن رائٹس تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا نے ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 58 ممالک کی حمایت سے مشترکہ بیان کا جاری ہونا انتہائی حوصلہ افزا ہے۔آج ہندوستان کے سفاکانہ طرز عمل کے خلاف دنیا بھر میں آوازیں اٹھ رہی ہیں اور ہندوستان کے جھوٹے بیانیے کی قلعی کھل رہی ہے۔یورپی یونین کی طرف سے بھی مثبت رد عمل سامنے آ رہا ہے اور اب کشمیر پہلی دفعہ یورپین پارلیمنٹ میں بطور ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ رواں ماہ ہونے والے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان، مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں نہتے مظلوم انسانوں کے مقدمے کو دنیا بھر کے سامنے پیش کریں گے۔








