وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی غزنی میں دھماکہ خیز مواد کے حملے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی سخت مذمت

79

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے صوبہ غزنی میں سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد کے حملے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی سخت مذمت کی ہے۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے غزنی میں رجمنٹل سارجنٹ میجر(آر ایس ایم)فوجی قافلے پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں تین امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ وزیر خارجہ نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے حملے میں ہلاک فوجیوں کے لواحقین اور عزیزوں دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔پاکستان نے دکھ کی اس گھڑی میں امریکی حکومت اور عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔