وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو،

57

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب آپریشن کرکے تین دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے جبکہ دو پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں‘ چینی سفارتخانہ کا عملہ محفوظ ہے اور اسے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح سویرے تین دہشتگردوں نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا۔ اس افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے کامیاب کارروائی کرکے تین دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا ہے جبکہ اس کارروائی کے دوران پولیس کے دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کسی کو یرغمال بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ ہما