وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی نائب صدر وانگ کیشان سے بات چیت

107
APP74-19 BEIJING: March 19 - Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi called on Chinese Vice President Wang Qishan. APP

بیجنگ ۔ 19 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کا خواہاں ہے، غربت میں کمی اور کرپشن کی روک تھام کیلئے چین کے تجربات سے استفادہ کرینگے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو بیجنگ میںچین کے نائب صدر وانگ کیشان سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے 70 کروڑ افراد کو خط غربت سے نکالنے اور کرپشن کی روک تھام سے متعلق چین کی کامیاب کوششوں کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مثالی ہیں ، پاکستان خطے میں تمام ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی غربت میں کمی اور کرپشن کی روک تھام کیلئے چین کے تجربات سے استفادہ کریگا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کا خواہاں ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پاک۔ چین سٹریٹجک تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔