وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں سشما سوراج کو شرکت کی دعوت

84

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں اپنی بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو شرکت کی دعوت دی ہے۔جس کاسنگ بنیاد 28 نومبر کو رکھا جائے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ اعلان اپنے ٹوئٹ پیغام میںدیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج،بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن ارمیندر سنگھ اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔