اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف اپنی آواز ہر سطح پر بلند کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔نہتے کشمیریوں خصوصاً عورتوں اور بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے، یوم یکجہتی کشمیر، بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ باتیں انہوں نے کشمیری رہنماو¿ں کے چار رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو تمام عالمی فورمز پر اٹھایا ہے اور اٹھاتا رہے گا۔نہتے کشمیریوں خصوصاً عورتوں اور بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے’یوم یکجہتی کشمیر، بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔کشمیری رہنماو¿ں نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سمیت اہم بین الاقوامی فورمز پر اٹھانے اور اقوام عالم کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف مبذول کروانے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کمشیر کا مسئلہ دنیا کی نظر میں اجاگر ہو رہا ہے۔بھارت کی طرف سے مسلسل طاقت کے استعمال سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کمشنر کی رپورٹ اور حالیہ دنوں میں منظر عام پر آنے والی، دیگر غیر جانبدارانہ رپورٹس کا لب لباب بھی وہی ہے جو عرصہ دراز سے پاکستان کا موقف چلا آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی ماریہ فرنینڈا اسپینوزا سے بھی یہی مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو یو این سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔پاکستان، نہتے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف اپنی آواز ہر سطح پر بلند کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔