وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کوالالمپور میں میڈیا سے گفتگو

71
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی سے ہوانگ شن میں ملاقات

کوالالمپور ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ملائیشیا کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو دوبارہ استوار کرنے میں مدد ملے گی۔کوالالمپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کے ملائیشیا کے دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافے کے نئے مواقع کی نشاندہی کی گئی ہے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنے پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا میں وفود کی سطح پر ملاقات میں نشاندہی کیے گئے شعبوں سے دوطرفہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملائیشیا میں مقیم پاکستانی ہر سال اپنی خون پسینے کمائی میں سے ایک ارب ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں جو معیشت میں ان کے کردار اور اپنی دھرتی سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔