27.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںوزیر خارجہ مارکو روبیو غزہ میں قحط سے بچوں کی اموات روکنےمیں...

وزیر خارجہ مارکو روبیو غزہ میں قحط سے بچوں کی اموات روکنےمیں کردارادا کریں،امریکی سینیٹرز

- Advertisement -

واشنگٹن ۔1ستمبر (اے پی پی):امریکاکی ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے 5 سینیٹرز نے وزیر خارجہ مارکو روبیو پر زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کے قحط زدہ علاقے سے مزید بچوں کو نکالنے کے فارمولے پر کام کریں۔العربیہ کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی جنگی مہم میں شدت اور توسیع پیدا کر رکھی ہے جس سے ہر روز متعدد شہادتیں ہو رہی ہیں جبکہ دوسری طرف قحط کی وجہ سے بھی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

بین الاقوامی مبصرین اور ماہرین غزہ میں قحط سے ہلاکتوں پر بار بار تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور قرار دیتے ہیں کہ لاکھوں فلسطینی قحط کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔سینیٹرز نے وزیر خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اختیارات کا پورا استعمال کریں اور ایک بڑی مہم کے ذریعے ان فلسطینی بچوں کو غزہ سے نکالنے کے لیے کوشش کریں جن کی زندگیاں قحط کی وجہ سے انتہائی خطرے میں ہیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں