واشنگٹن ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ اہم دورہ ءامریکہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے واپس وطن روانہ ہوگئے۔ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید اور سفارت خانے کے سنئیر حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا ،وزیر خارجہ کا یہ دورہ ءامریکہ دو مرحلوں پر مشتمل تھا۔پہلے مرحلے میں وزیر خارجہ نیویارک گئے جہاں ان کی سیکریٹری جنرل اقوام …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ اہم دورہ ءامریکہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے واپس وطن روانہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ اہم دورہ ءامریکہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے واپس وطن روانہ ہوگئے۔ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید اور سفارت خانے کے سنئیر حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا ،وزیر خارجہ کا یہ دورہ ءامریکہ دو مرحلوں پر مشتمل تھا۔پہلے مرحلے میں وزیر خارجہ نیویارک گئے جہاں ان کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ،صدر سیکورٹی کونسل اور صدر جنرل اسمبلی کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور پاکستان کے خدشات کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ءامریکہ کے دوسرے مرحلے کے دوران امریکی سینیٹ کے سینیئر اراکین ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی مشیر برائے قومی سلامتی اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیر خارجہ نے ان ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی کو کم کرنے ، افغان مفاہمتی عمل ،خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں اور اپنے حالیہ دورہ ءایران و سعودی عرب کے بارے میں آگاہ کیا ، امریکی حکام کی طرف سے قیام امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا جانا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں پاکستان کانگریشنل کاکس اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں اور پاک امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور اسے مزید مستحکم بنانے میں ان کے کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا سے بھی گفتگو کی اور اپنے دورہ ءامریکہ کے اغراض و مقاصد اور امریکی حکام سے ہونیوالی اہم ملاقاتوں کی تفصیلات پر روشنی ڈالی، خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کے اس دورہ ءامریکہ کو اہم سفارتی کامیابی سمجھا جا رہا ہے اسی لئے سفارتی حلقوں میں وزیر خارجہ کے اس دورے کو بہت پذیرائی مل رہی ہے۔








