وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر ریاست عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے

87

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر ریاست عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں۔مسقط پہنچنے پر عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی اور وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پر تپاک استقبال کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی یہاں عمان کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان عمان کے مابین اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔