وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولن کی پاکستان ہاو¿س واشنگٹن میں خصوصی ملاقات

واشنگٹن ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولن کی پاکستان ہاو¿س واشنگٹن میں خصوصی ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسٹرٹیجک شراکت داری …

واشنگٹن ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولن کی پاکستان ہاو¿س واشنگٹن میں خصوصی ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسٹرٹیجک شراکت داری کے ذریعے ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے ۔ وزیر خارجہ نے سینیٹر ہولن کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ پانچ ماہ سے جاری محاصرے ، بلاجواز پابندیوں اور امن و امان کی تشویشناک صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے سینیٹر کرس وان ہولن کے اصولی موقف کی تعریف کی اور کہا کہ بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ریاستی جبر اور اقلیتوں کو دیوار سے لگانے کی حکومتی پالیسیوں نے پورے جنوبی ایشیاءکے خطے کو شدید خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کو پایہ ء تکمیل تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہے اور افغانستان میں قیام امن سے حاصل ہونے والے ثمرات سے پورا خطہ مستفید ہو گا ہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سینیٹر ہولن کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ سینیٹر کرس وان ہولن نے کہا کہ تاریخی اعتبار سے جنوبی ایشیائی خطے میں قیام امن کیلئے بروئے کار لائی گئی کوششوں میں پاکستان اور امریکہ اہم اتحادی رہے ہیں۔انہوں نے اکتوبر 2019 میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران پر تپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کے امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے اپنے دورہ کے دوران آزادجموں و کشمیر کا دورہ بھی کیا تھا۔