وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات

139
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے جمعہ کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنگلا دیش سمیت خطے کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ، برابری کی سطح پر، اچھے دو طرفہ روابط کا خواہاں ہے۔

بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے وزیر خارجہ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے کی جانے والی سفارتی کاوشوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے حوالے خصوصی ہدایات دیں۔بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے خصوصی ہدایات پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی۔