28.8 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے...

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے وفد نے جمعہ کو یہاں ملاقات ،وزیر خزانہ اسد عمر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے قیام اور ایم کیو ایم اور حکومت کے مابین باہمی تعاون کے فروغ سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت کی، وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران الیکشن سے قبل پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے مابین طے شدہ معاہدات پر عملدرآمد کے حوالے سے خصوصی مشاورت بھی کی گئی۔ فریقین نے اس موقع پر ملک کے وسیع تر مفاد میں، پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لانے کا اعادہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=127099

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں