وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے نیپال کیلئے نامزد پاکستانی سفیر سید حیدر شاہ کی ملاقات

148

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے نیپال کیلئے نامزد پاکستانی سفیر سید حیدر شاہ نے بدھ کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے بطور سفیر تقرر پر سید حیدر شاہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور نیپال کے مابین برادرانہ دو طرفہ تعلقات ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر درپیش چیلنجز سے عہدہ براہ ہونے کیلئے ہمارے سفراء کو اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنا ہوں گی ۔توقع ہے کہ آپکی بطور سفیر تعیناتی پاکستان اور نیپال کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا باعث بنے گی مخدوم شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ نے سید حیدر شاہ کو حکومت کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔نیپال کیلئے نامزد پاکستانی سفیر سید حیدر شاہ نے خصوصی ہدایات پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ سید حیدر شاہ قبل ازیں ئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں