وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان کے لئے فرانس ، سری لنکا اور بیلاروس کے نامزد کردہ اعزازی قونصلرز کی ملاقاتیں

86

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے لاہور کے لئے فرانس کے نامزد کردہ اعزازی قونصل حبیب انور شیخ، پشاور کے لئے سری لنکا کے نامزد کردہ اعزازی قونصل جاوید نسیم خان اور بیلاروس کی طرف سے نامزد کردہ اعزازی قونصل مشتاق چوہدری ولید نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں الگ الگ ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ اقتصادی و ثقافتی سفارتکاری ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔ نامزد کردہ اعزازی قونصلز نے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ وہ دوطرفہ باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں بہتری کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ نامزد اعزازی قونصلز نے وزیر خارجہ کو باور کرایا کہ وہ عوامی سطح پر روابط کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔