وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

81
تحریک عدم اعتماد کے پیچھے منصوبہ بندی ہے جس کو قوم جاننا چاہتی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔دوران ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ پاکستانیوں کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، برطانیہ کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے اسٹریٹیجک شراکت داری کا متمنی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔