وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

77

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے منگل کو یہاں وزارت خارجہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول، سرمایہ کاری کے لئے دی جانے والی مراعات، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے گورنر سندھ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر میں نمایاں بہتری لانے کیلئے وفاقی حکومت تعاون جاری رکھے گی، وفاقی حکومت پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے۔