وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کی ملاقات

155
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کی ملاقات

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بدھ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے باسیوں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان سمیت پاکستان کے تمام پسماندہ علاقوں کے باسیوں کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے کوشاں ہے۔گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں وفاقی حکومت کی معاونت کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔