وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر جمہوریہ کوسووو کی صدر ڈاکٹر سے ملاقات

85

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اناطولیہ ا ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ہفتہ کو جمہوریہ کوسووو کی صدر ڈاکٹر ’وی اوساعثمانی‘ سے ملاقات کی۔ملاقات میں کوسووو کی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ دونیکا گِروالا بھی موجود تھیں۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اور کوسووو کی صدر کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر غور کیاگیا،

ملاقات میں علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے کوسووو کی حکومت اور عوام کے لئے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔صدر ’وی۔اوسا۔عثمانی‘ نے خیرسگالی کے پیغام پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماوں نے مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات کو ادارہ جاتی شکل دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں سیاسی، معاشی، اور اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔