- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت پر متحدہ عرب امارت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید کا شکریہ ادا کیا ہے۔جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے مالی معاونت پر یو اے ای کے ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاونت، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوطرفہ گہرے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=127123
- Advertisement -