وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاسردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر اظہار تعزیت

109

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بلوچستان کی ممتاز سیاسی شخصیت سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔جمعرات کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل ایک زیرک سیاستدان اور انتہائی ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔

وزیر خارجہ نے سردار عطاء اللہ مینگل مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی ء درجات کیلئے خصوصی دعاکی ہے۔