وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کانیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات

72
تحریک عدم اعتماد کے پیچھے منصوبہ بندی ہے جس کو قوم جاننا چاہتی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ کو پاکستان کے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور پاک بحریہ کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور ابھرتے ہوئے میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کو ہر ممکن حکومتی تعاون کا یقین دلایا۔ وزیر خارجہ نے ملکی معیشت میں میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت اور اس حوالے سے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے بحری سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے پر پاک بحریہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ امیرالبحر نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ہمیشہ اپنی ملکی سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کا تحفظ جاری رکھے گی۔