وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اومان کے سلطان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اومان کے سلطان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر خارجہ نے کہاکہ سلطان قابوس ایک ہر دلعزیز ،نیک دل اور عادل حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے ۔وزیر خارجہ نے سلطان قابوس کے انتقال پر سلطنت اومان کی حکومت اور عوام سے …

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اومان کے سلطان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر خارجہ نے کہاکہ سلطان قابوس ایک ہر دلعزیز ،نیک دل اور عادل حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے ۔وزیر خارجہ نے سلطان قابوس کے انتقال پر سلطنت اومان کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم سلطان قابوس کیلئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ۔