ملتان ۔17 اگست(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابق صوبائی وزیر سید ولایت حسین گردیزی (مرحوم) کی اہلیہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مینگو گرورز ایسوسی ایشن کے صدر سید زاہد حسین گردیزی ‘ ڈاکٹر علی رضا گردیزی ‘ سید مظفر عباس گردیزی اور سید عون رضا گردیزی سے ان کی چچی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سابق صوبائی وزیر سید ولایت حسین گردیزی کی اہلیہ کی وفات پر اظہارافسوس
ملتان ۔17 اگست(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابق صوبائی وزیر سید ولایت حسین گردیزی (مرحوم) کی اہلیہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مینگو گرورز ایسوسی ایشن کے صدر سید زاہد حسین گردیزی ‘ ڈاکٹر علی رضا گردیزی ‘ سید مظفر عباس گردیزی اور سید عون رضا گردیزی سے ان کی چچی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔







