ملتان۔26جون (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان کے سینئر فوٹو جرنلسٹ چودھری نذیر احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے صاحبزادوں خالد چودھری‘ طارق چودھری‘شکیل چودھری‘ عقیل چودھری اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔