اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سینئر صحافی طارق محمود ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ طارق محمود ملک ایک زیرک اور منجھے ہوئے رپورٹر تھے ۔وزیر خارجہ نے طارق محمود ملک کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں، اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔