اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے جوانسال بیٹے کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔