وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ملک عامر ڈوگر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

60

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے چیف وہپ و رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے تعزیتی پیغام میں ملک عامر ڈوگر سے اظہار تعزیت کی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔