وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کوالالمپور میں پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ، ”کمیونٹی سروس سینٹر”کا افتتاح کیا

کوالالمپور ۔ 5 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو کوالالمپور میں پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر مادام آمنہ بلوچ اور سفارتخانے کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیرمقدم کیا۔وزیر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور میں قائم کئے گئے ''"کمیونٹی سروس سینٹر'' کا افتتاح کیا۔یہ کمیونٹی سروس سینٹر، ملائشیا، پاکستان بزنس کونسل کے …

کوالالمپور ۔ 5 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو کوالالمپور میں پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر مادام آمنہ بلوچ اور سفارتخانے کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیرمقدم کیا۔وزیر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور میں قائم کئے گئے ””کمیونٹی سروس سینٹر” کا افتتاح کیا۔یہ کمیونٹی سروس سینٹر، ملائشیا، پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام ”لوگوں کے ذریعے، لوگوں کیلئے” کے منشور کے تحت کام کر رہا ہے۔اس کمیونٹی سروس سینٹر کے قیام کا مقصد لوگوں کیلئے، ایک ہی جگہ پر تمام قونصلر سروسز کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ملائشیا میں 80 ہزار سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو یہاں اپنا خون پسینہ ایک کر کے سالانہ کثیر زر مبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ کمیونٹی سروس سینٹر کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کمیونٹی سروس سینٹر، قونصلر سیکشن سمیت سفارت خانے کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا، ویزہ کے حصول کے لیے قونصلر سیکشن میں موجود پاکستانیوں نے وزیر خارجہ کو اپنے درمیان پا کر بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنوائیں۔وزیر خارجہ نے کمیونٹی سروس سینٹر کے زیر اہتمام ہائی کمیش میں کیش ڈپازٹ مشین کا بھی افتتاح کیا اور خود مشین میں کیش جمع کروایا۔وزیر خارجہ نے اس کمیونٹی سروس سینٹر کے قیام کیلئے پاکستان ہائی کمیشن کوالالمپور اور” ملائشیا پاکستان بزنس کونسل ” کی کاوشوں کو سراہا۔