وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی استنبول میں اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے ملاقات کے دوران گفتگو

72
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی سے ہوانگ شن میں ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے لازم و ملزوم ہے۔ جمعہ کو استنبول میں او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر افغانستان کے اپنے ہم منصب صلاح الدین ربانی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنی مشترکہ ذمہ داری نبھاتا رہے گا۔ ملاقات کے دوران افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن نہ صرف افغانستان کے لئے بلکہ پورے خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے لازم و ملزوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شروع دن سے ہی افغان حکومت اور افغان عوام کی سربراہی میں مذاکرات کے حامی ہیں، پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنی مشترکہ ذمہ داری نبھاتا رہے گا۔ افغان وزیر خارجہ صلاح الدین نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور کویت کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ صباح خالد حماد سے بھی ملاقات کی۔