وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اومان کے وزیر اوقاف و مذہبی امور شیخ عبداللہ سالمی سے ملاقات

71
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی سے ہوانگ شن میں ملاقات

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مسقط میں اومان کے وزیر اوقاف و مذہبی امور شیخ عبداللہ سالمی سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران عالم اسلام کو در پیش مسائل خطے کی صورتحال، اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور اومان کے مابین قدیم مذہبی، ثقافتی اور تہذیبی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اومان میں بین المذاہب رواداری قابل_تحسین ہے اسلام بھی اسی رواداری کا درس دیتا ہے۔دونوں رہنماو¿ں نے پاکستان اور اومان کے مابین علمی وفود کے تبادلے پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔