اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور ملائیشیا نے تجارت، تعلیم، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے منگل کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دورہ ملائیشیا کے دوران اپنے ہم منصب داتو سیف الدین عبداللہ سے ملاقات کے دوران پایا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ سمیت باہمی …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اپنے ملائیشیائی ہم منصب داتو سیف الدین عبداللہ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور ملائیشیا نے تجارت، تعلیم، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے منگل کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دورہ ملائیشیا کے دوران اپنے ہم منصب داتو سیف الدین عبداللہ سے ملاقات کے دوران پایا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دیرینہ اور گہرے دوستانہ مراسم ہیں۔ رواں سال پاکستان کے قومی دن کے موقع پر وزیراعظم ملائیشیا ڈاکٹر مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان کی خوشگوار یادیں ابھی تک لوگوں کے دلوں میں تازہ ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کشمیر کے مسئلہ پر ملائیشیا کی طرف سے پاکستانی مؤقف کی غیرمتزلزل اور بھرپور حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ امر بھی قابل ستائش ہے کہ ملائیشیا نے بھارتی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنا اصولی مؤقف برقرار رکھا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے یکساں اہداف کے حصول اور باہمی تعاون کے فروغ میں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون انتہائی، سود مند اور معاون ثابت ہو گا۔ دونوں وزراء خارجہ نے تجارت، تعلیم، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر ڈویلمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیف الدین عبداللہ نے ان کی دعوت پر ملائیشیا کا دورہ کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ ملائشین وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا۔








