وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بشکیک روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

69
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بلوچستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمتوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بلوچستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کا بنیادی مقصد یہ دیکھنا ہے کہ ہم خطہ کی اقتصادی حالت اور سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے باہمی تعاون سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔ جمعرات کو بشکیک روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 2 روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے بشکیک روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ ایس سی او کا سربراہی سطح کا اجلاس ہے جس میں اہم ممالک شرکت کر رہے ہیں جن میں روس، چین، پاکستان اور بھارت بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا بنیادی مقصد یہ دیکھنا ہے کہ ہم خطہ کی اقتصادی حالت اور سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے باہمی تعاون سے کیا اقدامات کر سکتے ہیں۔ اسی سلسلہ میں چند روز قبل ایس سی او کی وزراءخارجہ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اس اجلاس میں ہم نے سربراہی سطح کے اجلاس کیلئے کچھ تجاویز مرتب کی تھیں جو اب سربراہی سطح کی قیادت کے سامنے رکھی جائیں گی جس پر وہ اپنا فیصلہ دے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی دیگر ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں اور مشاورت ہو گی۔