وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے بیجنگ میں پاکستانی طلبہ اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے قائم پورٹل کا افتتاح ،سفیر معین الحق بھی اس موقعے پر موجود تھے

102
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے بیجنگ میں پاکستانی طلبہ اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے قائم پورٹل کا افتتاح ،سفیر معین الحق بھی اس موقعے پر موجود تھے

بیجنگ۔6فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اتوار کو بیجنگ میں پاکستانی طلبہ اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے بنائے گئے پورٹل کا افتتاح کیا،چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس پورٹل کا مقصد پاکستانی طلبہ اور چینی ماہرین کے درمیان تکنیکی روابط کا فروغ ہے،یہ پاکستانی طلبہ اور چین میں پیشہ ورانہ کمیونٹی کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ پورٹل جدید تحقیقی اختراعات اور دریافتوں کے ضمن میں معاونت فراہم کرے گا اور پاکستانی طلبہ اور پروفیشنلز کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔