وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جنیوا میں او آئی سی گروپ کے سفراء سے ملاقات

جنیوا ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنیوا میں جاری انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی گروپ کے سفراء سے منگل کو ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ طور پر کئے گئے بھارتی اقدامات اور ان کے مضمرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے …

جنیوا ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنیوا میں جاری انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی گروپ کے سفراء سے منگل کو ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ طور پر کئے گئے بھارتی اقدامات اور ان کے مضمرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئے گئے یکطرفہ، غیر آئینی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے صریحاً منافی ہیں ،بھارت ، ان یکطرفہ اقدامات کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کر کے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے ۔وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے او آئی سی کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ او آئی سی نے واضح اور واشگاف الفاظ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرانے اور مسئلہ ء کشمیر کو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔