جنیوا ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنیوا میں اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کمشنر میچل بشلٹ سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے 42 ویں اجلاس کے آغاز میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جنیوا میں اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کمشنر میچل بشلٹ سے ملاقات

مزید خبریں
جنیوا ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنیوا میں اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کمشنر میچل بشلٹ سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے 42 ویں اجلاس کے آغاز میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے اور کرفیو اور لاک ڈاو¿ن کے خاتمے کا مطالبہ کرنے پر انسانی حقوق کمشنر میچل بشلٹ کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ کے بیان سے بھارتی جبرو استبداد کا شکار مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں انسانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پانچ اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے مسلسل کرفیو کے سبب ادویات اور خوراک تک میسر نہیں ہو رہیں جس کے باعث اسپتال ، قبرستانوں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر کی طرف سے یکے بعد دیگرے سامنے آنے والی دو رپورٹس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر دیا ہے مگر ہندوستان آج بھی اسی روش پر قائم ہے۔








